عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

کراچی:پاکستان میں ماہِ شوّال 1441 ہجری کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہورہا ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان،زونل کمیٹی ممبران اور نیوی کےماہرین بھی شریک ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی کی تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے ارکان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ چاند سے متعلق اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں بعد نماز مغرب کیا جائے گا