بھارتی مظالم سب کے سامنے،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی،وکیل کویت
کویت کے وکیل اور انٹرنیشنل ہومن رائٹس کے ڈائریکٹر Majbel Al Sharikaنے کہا ہے کہ بھارتی مظالم سب کے سامنے ہیں اور انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ بھارت ہندوتوا پر عمل پیرا فسطائی حکومت کے تحت امن وامان کی صورتحال بگڑ گئی ہے اور مہذب دیناجنگل کے اس قانون کی اجازت نہیں دیگی۔کویتی وکیل نے اپنے ایک ٹویٹ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو کا حوالہ بھی دیا جس میں ہندوبلوائی اقلیتی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔