بھارت مذاکرات سےراہ فرار اختیار کررہا ہے، وزیر خارجہ
بھارت مذاکرات سےراہ فرار اختیار کررہا ہے، وزیر خارجہ نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ نہیں چاہتے معاملات میں بگاڑ کا ازالہ بھی بھارت کو ہی کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت مذاکرات سےراہ فرار اختیار کررہا ہے، بھارت سےجنگ نہیں چاہتے مگر پانچ اگست2019کےاقدامات سےمعاملات بھارت نےبگاڑے اور معاملات میں بگاڑکا ازالہ بھی بھارت کوہی کرناہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی طرح کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے اور میں نے سلامتی کونسل کو 13 خط لکھے ہیں۔ کشمیر کا مقدمہ بھی پیش کر چکا ہوں، مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کے نام پر لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔