جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھنے لگتا ہے، فتنہ خان اپنا جتھہ لیکر حملہ آورہوجاتاہے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد مارچ سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھنےلگتا ہے تو فتنہ خان اپناجتھہ لےکرپاکستان پرحملہ آور ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ 22 کروڑ عوام کی تقدیر کے فیصلے جتھوں اور فتنہ بازوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے، اب اس پاکستان دشمنی کے خلاف ڈٹ جانے کا وقت آ گیا ہے، ڈٹ جانا چاہیے۔