منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے شادباغ سے بچی کو اغوا کیا: سی سی پی اولاہور

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور بلال صدیق نے کہا ہے کہ منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے بچی کو اغوا کیا۔میڈیا سے گفتگو میں سی سی پی او کا کہنا تھاکہ طالبہ کو اس کے سابقہ منگیتر نے اغوا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ منگنی ٹوٹی جس کے ردعمل میں بچی کا اغوا کیا گیا۔سی سی پی او کا کہنا تھاکہ واقعےکے بعد فون بند کرلیےگئے جس کی وجہ سے بازیابی میں تاخیر ہوئی۔