فلپائن : کشتی میں آتشزدگی ، 7افراد ہلاک

خبرایجنسی کے مطابق ملکی دارالحکومت سے 60 کلومیٹر دور ایک بندرگاہ پر پہنچنے سے کچھ دیر قبل ہی کشتی میں آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سینکڑوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق مرنےوالوں میں 5خواتین اور دو مرد شامل ہیں جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے۔ خبرایجنسی کے مطابق کشتی میں 134 افراد سوار تھے جن میں سے 120افراد کو بچالیاگیا ہے جبکہ7مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔ کوسٹ گارڈ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں کشتی سے گاڑھا سیاہ دھواں اٹھتا دکھا ئی دے رہا ہے اور شعلوں نے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر کشتی میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے