آٹے کی طرح چینی اور گھی کی قیمتیں بھی کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں -حمزہ شہباز
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،اراکین پنجاب اسمبلی خواجہ محمد وسیم،میاں مرغوب احمد اورسردار خالد محمودکی ملاقات عوامی نمائندوں نے 10کلو آٹے کے تھیلے میں 160روپے کمی پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے عوام دوست اقدام کو سراہا آپ کا یہ اقدام عام آدمی مہنگائی سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوگا-اراکین ا سمبلی پورے صوبے میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490روپے مقرر کی ہے- سستے آٹے کی فراہمی پرتقریباً سالانہ 200 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی- آٹے کی طرح چینی اور گھی کی قیمتیں بھی کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں - پنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ازسر نو فعال کردیا گیا ہے۔ جائز منافع کمانا تاجروں کا حق ہے لیکن کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔ سردار اویس لغاری، عطا تارڑ، ذیشان رفیق اور علی رضا بھی اس موقع پر موجود تھے