ایبٹ آباد: مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ، متعددزخمی
ترجمان ریسکیو کے مطابق مری کے قریب خیرہ گلی میں دو مسافر کوسٹرز میں تصادم ہوا ، تصادم کے باعث ایک کوسٹر گہری کھائی میں گر گئی ، جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 25 زخمی ہو ئے ہیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق کوسٹر میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔ کھائی میں گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ، ریسکیو 1122مری اور کے پی کے اہلکار امدادی آپریشن میں مصروف ہیں ، کھائی گہری ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثہ کے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مری منتقل کیا جائے گا۔