این سی او سی کی تشکیل نو کردی گئی ، نوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا کے نئے ویر ینٹ سامنے آنے پر این سی او سی بحال کرنےکا حکم دیا تھا جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کردی گئی ہے ۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ وزارتیں، ڈائریکٹوریٹ اپنے کردار، مقاصد کے مطابق این سی او سی کے آپریشنز میں معاونت کرتے رہیں گے جبکہ وفاقی وزیرنیشنل ہیلتھ سروسز این سی او سی کے سربراہ ہوں گے۔