اسلام آباد پہنچنے میں رکاوٹیں آئیں تو اپنے علاقوں میں احتجاج کریں, اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار آپ ہوں گے: زلفی بخاری

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام.
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کی کال دی ہے, ملک کے ہر کونے سے عوام حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شریک ہو,اگر اسلام آباد پہنچنے میں رکاوٹیں آئیں تو اپنے علاقوں میں احتجاج کریں,پاکستانی قوم اس پر امن احتجاج میں بھرپور شرکت کرے. زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے گھبرانا نہیں ہے,یہ ہمارے بچوں کی آزادی کی جنگ ہے,پنجاب پولیس کو بھی پیغام ہے اپنے بہن بھائیوں پر ظلم نہ کریں اور رکاوٹیں نہ ڈالے, اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار آپ ہوں گے.