عمران خان کو پہلے اعتراض تھا اب کہتے ہیں ادارے نیوٹرل رہیں: وزیردفاع خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسوں میں کہتے تھے کہ اداروں کو نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے مگر اب کہتے ہیں ادارے نیوٹرل رہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان روز بیانیہ بدلتے ہیں ہم ان کے کس بات پر اعتبار کریں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے گئی، عمران خان منصوبے کے تحت جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں ملکرملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی۔