انتخابی نتائج کے متعلق پیشنگوئی نہیں کرسکتا، فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے: عمران خان

واشنگٹن: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کو ملک کی سب سے بڑی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابی نتائج کی پیشن گوئی نہیں کرسکتا ہوں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا ہوں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھرپور مداخلت کی گئی۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ روس کا دورہ تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے بہت پہلے پلان ہو چکا تھا، ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے لیکن جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، بائیڈن کی جانب سے مجھ سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا۔