میران شاہ: فوجی چوکی پر دہشت گردوں کاحملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید

راولپنڈی: میران شاہ میں فوجی چوکی پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ شہید سپاہیوں میں ظہور خان اور رحیم گل شامل ہیں۔
آئی آیس پی آر کے مطابق فوجی دستوں نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا ہے جب کہ اس وقت علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔