عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں 8 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ اے ٹی سی اسلام آبادمیں عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے۔ اس کے بعد عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں احتساب عدالت پیش ہوں گے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کوالقادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں 22مئی کو طلب کیا گیا تھا تاہم عمران خان نے اپنے وکلاء کے ذریعے 22مئی کی بجائے23مئی کو نیب میں پیشی پر رضا مندی سے آگاہ کیا تھا۔ عمران خان نے اتوار کے رو ز غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو میں کہا تھاکہ 80فیصد امکان ہے کہ مجھے منگل کے روز نیب میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا جائے گا۔