کسی سے ملتا ہوں تو پاکستان کی بات سے قبل کشمیر کی بات کرتا ہوں : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری
باغ آزاد کشمیر: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا جلسے سے خطاب احتجاجی جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت پر کشمیریوں کا شکر گزار ہوں ،وزیر خارجہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ڈرامہ کرنے کی کوشش کر رہاہے، کشمیری عوام جی 20 اجلاس کے خلاف آج بڑی تعداد میں اکٹھے ہوئے ہیں باغ کے عوام نے مودی کی جی 20 کا نفرنس کا منہ توڑ جواب دیا ہے جب میں اقوام متحدہ میں جاتا ہوں تو پاکستان کیساتھ کشمیر کی بھی نمائندگی کرتا ہوں ہمارا کشمیر کے ساتھ تعلق نسلوں پرانا ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہم تین نسلوں سے کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں پوری دنیا کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے