استعفے کے باوجود امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر حسین حقانی بدستور سفیر ہی ہیں۔
گزشتہ روز عسکری اور سیاسی قیادت کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کے بعد مستعفی ہونے والے حسین حقانی امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کی آفیشل ویب سائٹ ایمبیسی آف پاکستان یو ایس اے ڈاٹ اوآر جی پر بدستور پاکستان کے سفیر ہیںجبکہ عفت عمران گردیزی کو قائم مقام سفیر کے بجائے ابھی بھی ڈپٹی چیف مشن ہی لکھا گیا ہے ۔اس ویب سایٹ پر سفارتخانے میں تعینات پانچ فوجی اتاشیوں سمیت تیرہ افسران کی تصاویراور معلومات بھی درج ہیں۔