عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے سات سو اناسی ویں عرس کی تقریبات پاکپتن میں جاری ۔
پاکپتن میں پندرہ روزہ عرس کی رسومات کا افتتاح سجادہ نشین دیوان مسعود چشتی نے کیا۔ اس موقع پرملک بھر سےآئے مشائخ اورزائرین کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ زائرین میںروایتی تبرکات بھی تقسیم کیےگئے۔بہشتی دروازہ دو دسمبر کی شب کھولا جائے گا جو مسلسل پانچ راتوں تک کھلا رہے گا۔عرس میں دس سے بارہ لاکھ زائین کی شرکت متوقع ہے جبکہ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دربارکے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں جبکہ کلوز سرکٹ کیمروں سے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔