کراچی میں چھ ڈاکو دن دیہاڑے بینک سے چالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ۔
بنک ڈکیتی کی یہ واردات کراچی کے پررونق علاقے حسن اسکوائر کے قریب واقع نجی بنک ہوئی جہاں گیارہ بجے چھ ملزمان بنک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر سکیورٹی گارڈز کو قابو کر کے عملے کو یرغمال بنا لیا اور چالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ وارادت کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ایس ایس پی کرائم رینج شرقی نیاز کھوسو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بنک میں ناقص حفاظتی انتطامات تھے جبکہ انتطامیہ نے اس حوالے سے قواعد و ضوابط پر بھی عمل نہیں کیا تھا ۔ایس ایس پی نیاز کھوسو کے مطابق ڈاکو جاتے جاتے ہوئے ایک سکیورٹی گارڈ کی پستول اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔