جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں امریکہ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پرایوان مچھلی بازار بن گیا۔
امریکہ سے آزاد تجارتی معاہدہ پیش ہوتے ہی جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی اور حکومتی اوراپوزیشن ارکان ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔ اسی دوران ایک اپوزیشن رکن نے آنسو گیس کا شیل اسمبلی میں پھینک دیا تاہم حکومتی ارکان نے بھی ہمت نہ ہاری اور بھاری اکثریت سے بل کی منظوری دے دی۔جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں یہ ہنگامہ کوئی نیا نہیں ہے۔ تین سال سے کورین ارکان پارلیمنٹ اس معاہدے پر ایک دوسرے سے لڑتے رہے ہیں جبکہ امریکی کانگریس پہلے ہی معاہدے کی منظوری دے چکی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم سڑسٹھ ارب ڈالرتک بڑھ جائے گا۔