ہالی ووڈ کی خوف اوردہشت سے بھرپور فلم دی وومن ان بلیک آئندہ سال فروری میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی کہانی ایک ناول سے ماخوذ ہے۔ فلم میں ایک وکیل قانونی معاملات نمٹانے کے لئے برطانیہ کے ایک گاؤں کا رخ کرتا ہے۔جہاں ایک عورت کا بھوت لوگوں کو خوفزدہ کئے ہوئے ہےاور لوگ اپنے بچوں کومافوق الفطرت قوتوں سے محفوظ رکھنے کیلئے گھروں میں بند رکھتے ہیں۔ڈائریکٹر جیمز واٹکنس کی یہ فلم تین فروری دو ہزار بارہ کو نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔