چکوال کی پہچان اس کی دلفریب اور ذائقہ دار ریوڑی جسے خاصی محنت کے بعد تیار کیا جاتا ہے۔
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی دیسی گهی کی ریوڑی کی مانگ میں دن دوگنا رات چوگنا اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ اسے موسم سرما کے لوازمات میں منفرد حیثیت حاصل ہے۔ چکوال کی دیسی گهی سے تیار کردہ ریوڑی کے نہ صرف اہل وطن دیوانے ہیں بلکہ دنیا کے اکثر ممالک میں ایکسپورٹ بھی کی جاتی ہے۔ اسے موسم سرما میں تحفے کے طور پر بهی پیش کیا جاتا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ دیسی گهی کی چکوال کی ریوڑی موسم سرما میں نزلہ، زکام کهانسی اور ٹهنڈ سے بچاتی ہے اس لئے اس کا استعمال طبی لحاظ سے بهی فائدہ مند ہےچکوال کی پہچان اس ریوڑی کو خاصی محنت کے بعد تیارکرنے کے بعد اندرون اور بیرون ملک فروخت کیلئے بھیجا جاتا ہے۔ جبکہ اس منفرد ریوڑی کو عالمی سطح پر خاص اہمیت بھی حاصل ہے