4نومبرکومستعٰفی ہونے کا اعلان کرنے والے سعد حریری نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا
لبنانی وزیراعظم نے بڑا یوٹرن لےلیا،، سعودی عرب میں مستعٰفی ہونے کا اعلان کرنے والے سعد حریری اپنے وطن پہنچے تو اپنا فیصلہ واپس لے لیا ،، لبنان کے صدرمیشال عون سے ملاقات کے بعد سعد حریری نے کہا کہ انھوں نے صدرسے اپنے استعفے کے حوالے سے بات چیت کی جنھوں نےاستعٰفی پیش کرنےکے لیے انتظار کی ہدایت کی اورمزید مشاورت کا موقع دیا،، سعد حریری کی جانب سے 4 نومبر کو اچانک اپنے عہدے سے استعفے کے اعلان کے بعد لبنان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا تھا،،جبکہ حکام کی جانب سے سعودی عرب پر وزیراعظم کی حراست کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے،،سعد حریری کی وطن واپسی اور استعفے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر امریکا کی جانب سے بھی خیر مقدم کیا گیا ،،امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سعد حریری کا لبنان میں استحکام کےلیے کردار حوصلہ افزا ہے۔