ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد ،کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار
پی ٹی وی کرپشن کیس سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد ، کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست ضمانت مسترد کی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کر دی جس پر انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود پر 3 کروڑ کی خوردبرد کا الزام ہے