چینی قونصلیٹ پرحملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی قونصلیٹ پرحملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا حملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو بےنقاب کیا جائے گا، پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہرے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعےکی فوری تحقیقات کی ہدایت کردی اور کہا چینی قونصلیٹ پرحملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، ایسےواقعات پاک چین تعلقات کوکمزورنہیں کرسکتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس اوررینجرز نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے شہیدوں کوسلام پیش کرتی ہے، واقعے میں ملوث عناصرکو بے نقاب کیا جائے گا ، پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہرےہیں۔
یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، ذرائع کے مطابق تین سے چار حملہ آور سفید کار چینی قونصلیٹ کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔