سندھ حکومت نے غیرممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ختم کردی
سندھ حکومت نے غیرممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ختم کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کرسکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقررہ کوٹے کے مطابق غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کریں گے