خانیوال میں کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق
خانیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ جی این این کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔