امریکا نے ایرانی حکومت کے ایک کم عمر وزیر اور صدر حسن روحانی کی ٹیم کے اہم رکن کو بلیک لسٹ کر دیا
امریکا نے ایرانی حکومت کے ایک کم عمر وزیر اور صدر حسن روحانی کی ٹیم کے اہم رکن کو بلیک لسٹ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 37 سالہ جواد آذری جھرمی ایران میں ٹیلی کام اور سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر ہیں۔ ان کا تعلق سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رہا ہے وہ ملک میں حالیہ ایام میں ہونے والے مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ بند کرنے میں پیش پیش ہیں۔ تاہم انہوں نے ملک میں سوشل میڈیا تک عوام کی رسائی پرپابندی کی اعلانیہ مخالت کی ۔