اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فارن میں اکاونٹس، کاروبار اور علاج کروانے والے اور ان کے ہم نواء فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔ ایک ٹوئٹ میں و زیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن میں اکاونٹس، کاروبار اور علاج کروانے والے اور ان کے ہم نواء فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔