ایران سے ٹماٹر کے مزید 50 کنٹینر کوئٹہ پہنچ گئے
ایران سے ٹماٹر کے مزید 50 کنٹینر کوئٹہ پہنچ گئے، تاہم شہر میں ٹماٹر کی قیمت میں استحکام نہیں آ سکا۔تفصیلات کے مطابق میں ملک میں ٹماٹر کے اچانک بحران کے بعد ایران سے ٹماٹر درآمد کیے جا رہے ہیں، جس کا سلسلہ جاری ہے، ایران سے مزید 50 کنٹینر کوئٹہ پہنچ گئے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹماٹر کی قیمت میں استحکام نہ آ سکا۔ہزار گنجی سبزی مارکیٹ میں ٹماٹر فی کلو 90 سے 110 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، لیکن شہر میں ٹماٹر کی قیمت بدستور 150 سے 180 روپے فی کلو برقرار ہے۔