فیس بک نے اپنےملازمین کے چہرے کی شناخت کےلیےایپ متعارف کروادی
فیس بک نے اپنے ملازمین کے لیے چہرے کی شناخت کروانے والی ایپ متعارف کروادی ہے ۔اس ایپ کی مدد سے فیس بک ملازمین نہ صرف خود بلکہ اپنے دوستوں کی شاخت کا ڈیٹا حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک نے ایک ایسی ایپ متعارف کروائی ہے جس میں ملازمین کو اپنے ساتھیوں اور دوستوں کی شناخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے اپنے فون کیمرے میں فیس ریکیگنیشن آپشن کو آن کررکھا ہے یہ ایپ فورا اس شخص کی شناخت کروائے گی ،اس شخص کا نام اور اس کی فیس بک پروفائل کچھ سیکنڈز کے بعد سکرین پر نظر آئے گی ۔ یہ ایپ سال 2015 اور 2016 کے درمیان بنائی گئی تھی لیکن اسے عوامی سطح پرفعال نہیں کیا گیا تھا تاہم اب اس ایپ کو فیس بک کے ملازمین ہی باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایپ نے مزید روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ فیس بک نے کس طرح ان فیچرز کے ساتھ تجربہ کیا جو ان کی رازداری سے متعلق لوگوں کی پریشانی کو بڑھا سکتی ہے۔ماضی میں چہرے کی پہچان کو استعمال کرنے پر فیس بک کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔