چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے
وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وحید مراد فلم تقسیم کار نثار مراد کے اکلوتے بیٹے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی ہیرو کو اتنی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جتنی وحید مراد کے حصہ میں آئی۔ وحید مراد کا ہر اندازنرالا تھا اور فلم میں کردار جاندار تھا۔پروڈیوسر کے طور پر وحید مراد نے اپنے والد کے قائم شدہ فلم آرٹس کے تحت فلم "انسان بدلتا "ہے سے اپنے کیریئرکا آغاز کیا۔ اس کےبعد انہوں نے فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے اور بطور اداکار وحید مراد کی پہلی فلم "اولاد" اگست 1962ء میں ریلیز ہوئی جس میں وحید مراد نے بطور سپورٹنگ ایکٹر اپنا کردار ادا کیا ۔ 1964 میں" ہیرا پتھر"خود پروڈیوس کی اور مرکزی کردار ادا کیا۔ ان فلموں کے منظر عام پر آنے کے بعد وحید مراد کی بہترین ادکاری نے انہیں بے انتہا مقبولیت دی ۔ وحید مراد کی1966 میں بنے والی فلم "ارمان" نے باکس آف کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ چاکلیٹی ہیرو کو اصل شہرت اپنی ذاتی فلم ’ہیرا اور پتھر‘ سے حاصل ہوئی جبکہ وحید مراد کو پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم "ارمان‘"کا فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔