پنجاب حکومت کا دکانیں شام6بجے بند کرنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر قہر ڈھانے میں لگی ہے اور بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دکانوں کے اوقات کار سے متعلق بھی بڑا فیصلہ کر لیا جس کے مطابق پنجاب حکومت نے دکانیں شام6بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا اور کورونا کے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ ہوا۔ دوسری جانب لاہور چیمبر نے پنجاب حکومت کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔چیمبر صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ اس سے رش بڑھے گا وقت کم نہ کیا جائے،تاجر ایس او پیز پر 100 فی صد عمل کریں گے۔ قبل ازیں ملک میں جاری کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظرحکومت پاکستان نے 26نومبر سےتمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا تاہم گھر سے پڑھائی جاری رکھی جائے گی اور آئندہ ایک ماہ کےلیے آن لائن تدریسی عمل جار ی رہے گا،26 نومبر سے 24 دسمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردی کی چھٹیاں ہوں گے اور 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جائیں گے،دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں جبکہ مارچ اور اپریل میں ہونے والے امتحان مئی جون میں لیے جانے کی سفارش کی ہے اور سرکاری اسکولوں میں اپریل والا تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے کی سفارش کی ہے،آئندہ سال گرمی کی چھٹیاں کم کے تعلیم کا فرق پورا کیا جائے گا، ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبہ کو رہائش کی اجازت ہوگی