لندن: نواز شریف، والدہ کی میت سرد خانے منتقل

لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی والدہ کی میت کو ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کاغذی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع نے نجی نیوز کو بتایا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانگی سے قبل نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔