وزیر اعظم کے لیے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینیلٹی ایوارڈ کا اعلان
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کھیلوں کے شعبے میں خدمات کے اعتراف اورورلڈ کپ جیتنے پر ایوارڈ دیا جارہا ہے،ایوارڈ دینے کا اعلان گزشتہ روز دبئی میں کیا گیا۔ یاد رہے کہ عمران خان کا شمار دنیا کرکٹ کے عظیم ترین کپتانوں اور آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔ عمران خان نے تین جون 1971 کو انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا جب کہ اکتیس اگست 1974 کو کیرئر کا پہلا ون ڈے کھیلا۔ عمران خان نے 88 ٹیسٹ میچز میں 3807 رنز بنائے جن میں 6 سنچریاں، 18 ففٹیز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی تباہ کن بولنگ سے انہوں 362 بلے بازوں کا شکار کیا۔ پاکستان کے وزیراعظم نے 175 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 3709 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور 19 نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے 182 وکٹیں بھی حاصل کیں۔