جی ایچ کیو نے آرمی چیف تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سمری میں 6 سینیئر لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں جو وزارت دفاع کو بھیجے گئے ہیں۔