انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی, 151 افراد تاحال لاپتہ
انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں گذشتہ روز آنے والے 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی، مرنے والوں میں بیشتر اسکول کے طلبا شامل ہیں۔انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلےسے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں اور 151 لاپتا ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تر اسکول کے طلبا شامل ہیں۔حکام کے مطابق زلزلے سے 22 ہزار عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں کے 58 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔