نایئجریا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 37 افراد جاں بحق
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی میدوگوری شہر کے باہر تین بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے- ملک کی روڈ سیفٹی ایجنسی نے بتایا کہ شمال مشرقی نائجیریا کے شہر میدوگوری کے باہر تین بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بورنو ریاست کے روڈ سیفٹی ایجنسی کے سربراہ یوٹن بوئی نے بتایا کہ حادثہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب میدوگوری میں پہلے دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرائیں اور پھر تیسری تیز رفتار بس بھی ان میں جا گھسی، اب تک، 37 افراد کے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے، اور ان میں سے زیادہ تر کی شناخت نہیں ہو سکی۔ یہ تصادم بورنو ریاست کے دارالحکومت میدوگوری سے 35 کلومیٹر دور جاکانا گاؤں کے قریب ہوا۔ تصادم اس وقت ہوا جب ایک بس کا ٹائر پھٹ گیا، اور وہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی، بوئی نے حادثے کے لیے "تیز رفتاری” کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا۔