وفاقی محتسب نے گیارہ سال پرانے کیس میں گروپ انشورنس کی ادائیگی کا حکم دے دیا

وفاقی محتسب نے گیارہ سال پرانے کیس میں گروپ انشورنس کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ احسن جاویدنے وفاقی محتسب آفس لاہور میں درخواست دی کہ اُس کی والدہ کوثر جاوید جو کہ محکمہ تعلیم میں ملازم تھیں۔ اُن کو فوت ہوئے گیارہ سال ہوگئے ہیں لیکن اسٹیٹ لائف اُن کی گروپ انشورنس کی ادائیگی میں مُسلسل لیت ولعل سے کام لے رہاہے۔ سینئیر ایڈوائزر نے تمام دستاویزات کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹیٹ لائف کو حکم دیا کہ وہ شکایت کنندہ کو تیس دن کے اندر گروپ انشورنس کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔