کراچی: پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم سویڈن کا پاسپورٹ دکھایا اور پاکستان سے باہر ، مدد کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

کراچی پولیس نے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کرنے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں شاہین فورس کے اہلکار 34 سالہ عبدالرحمٰن کے قتل میں تفتیش کے سلسلے میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔خیال رہے کہ پیر کی رات کو ڈیفنس کے علاقے میں سندھ پولیس کی شاہین فورس نے ایک خاتون کو اغوا کرنے کے شک میں ایک شہری کو روکا تھا جہاں ملزم نے پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملزم خرم نثار ترکش ایئرلائن کے ذریعے سویڈن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ان کے خلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ ملزم نے دوہری شہریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایئرپورٹ انتظامیہ کو سویڈن کا پاسپورٹ دکھایا اور یوں پاکستان سے باہر جانے میں کامیاب ہوگیا۔