آرمی چیف تعیناتی،اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں، وہ مجھ سے مشورہ کریں گے: عمران خان
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں اور وہ مجھ سے مشورہ کریں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ صدر عارف علوی میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں اور وہ تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئے جاتا ہے، میں تو اپنی جماعت کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم ہاؤس کو آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری موصول ہوئی اور کسی بھی وقت اس سمری پر فیصلہ متوقع ہے۔