حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا کے 39ویں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی خیبرپختونخوا کے نئے گورنر بن گئے۔گورنر کی منظوری کا اعلامیہ جاری ہونے کے فوری بعد حلف برادری تقریب کا انعقاد ہوا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے نئے گورنر سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں جے یو آئی کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان، پی پی کے صوبائی قائدین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ سمیت صوبائی وزرا حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کے لیے جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے حاجی غلام علی کا نام ارسال کیا گیا تھا، جس پر صدر مملکت کی جانب سے گزشتہ روز منظوری دی گئی تھی۔