نواز شریف کی اٹلی میں سیر و تفریح , اٹلی کے ریسٹورنٹ میں تصویر وائرل

روم: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اٹلی میں سیر و تفریح کی تصویر سامنے آگئی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی اٹلی کے شہر میلانو (milano) کے ریسٹورنٹ میں فیملی کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی۔ ان کے بیٹے حسین نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ نواز شریف ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہیں اور انہوں نے ہیٹ پہنا ہوا ہے۔