نجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب بارے بیان غلطی نہیں سوچی سمجھی سازش ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے جو بھی کیا بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر کیا، اب باقی سب وضاحتیں جھوٹ اور فراڈ ہے، بشریٰ بی بی نے یہ بیان عمران خان کے کہنے پر سعودی سرمایہ کاری کے خلاف دیا۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان کوئی غلطی نہیں سوچی سمجھی سازش ہے، جو بیوقوف بنے اُن کے لئے عرض ہے بات سائفر سے ننگے پاؤں تک آ گئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے بیان سعودی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنے کے لئے دلوایا۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بشریٰ بی بی سے بیان دلوایا اور اب خود اُن کے بیان پہ پابندی لگوائی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی پڑھائی پٹی عوام کو سنائی، ان کے جھوٹ سے پاکستان سمیت کوئی ملک محفوظ نہیں۔
بشریٰ بی بی کا سعودی عرب بارے بیان غلطی نہیں سازش ہے: مریم اورنگزیب
Nov 23, 2024 | 17:03