سیالکوٹ کے نواحی علاقے کلووال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے سے چار افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

سیالکوٹ سے بیس کلومیٹردور کلو وال روڈ پرچھ افراد جانوروں کے لیے چارہ کاٹ کر لے جارہے تھے کہ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔ ٹرالی الٹنے سے تمام افراد اس کے نیچے دب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چار افراد کی لاشوں اور دو زخمیوں کو نکالا جنہیں گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جن میں بائیس سالہ سجاول،بائیس سالہ اسد ، انیس سالہ اویس اور اٹھارہ سالہ محمد نوید شامل ہیں۔