راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے ڈنگ جاری
ہسپتال ذرائع کے مطابق راولپنڈی شہر میں ڈٰینگی کا شکار مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ڈینگی کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد تئیس سو پچیس ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھںٹے کے دوران ڈینگی کے اٹھہتر نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں بائیس، بے نظیربھٹو ہسپتال میں بتیس اور ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں ڈینگی کے چوبیس نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔