دبئی ٹیسٹ کا دوسرا روز، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 182 رنز بنا لیے
کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے چار وکٹ پر دو سو بیاسی رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔کپتان مصباح سکور میں بغیر کسی رن کا اضافہ کیے بغیر ایک سو دو کے انفرادی سکور پر براڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے .سرفراز ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے وہ بتیس رنز بنا کر معین علی کی گیند پر اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ ہوئے ۔وہاب ریاض بھی چھے رنز بنا کر معین کی گیند پر اینڈرسن کا شکار ہوئے. یاسر شاہ سولہ ،جبکہ ذوالفقار بابر صرف تین رنز بنا سکے ۔مڈل آرڈر اسد شفیق نے ایک بار پھر ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔وہ تراسی رنزبنا کر ووڈ کی گیند پر روٹ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے معین اور ووڈ نے تین تین ،اینڈرسن،براڈ،سٹاک،اور عادل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.انگلینڈ کی جانب سے معین اور کپتان کک نے اننگز کا آغاز کیا۔معین ایک رن بنا کر وہاب کی گیند پر شان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ آئن بیل چار رنز بنا کر عمران کی سرفراز کے ہاتھوں کیچ ہوئے .تیسری وکٹ کیلئے کک اور روٹ نے ایک سو تیرہ رنزجوڑے ۔انگلش کپتان پینسٹھ رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر متبادل کھلاڑی احمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے, کم روشنی کے باعث کھیل سات اوورز پہلے ختم کر دیا گیا۔جو روٹ چھیتر اور بیئرسٹو ستائیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے ابھی بھی ایک سو چھیانوے رنز درکار ہیں