حکومت سے سمجھوتے کی کوئی بات نہیں کرسکتا، آصف زرداری
مفاہمت کے بادشاہ سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین حکومت کے خلاف ان ایکشن، آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور چوہدری منظور کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں دونوں رہنمائوں نے حکومتی پالیسیوں پر اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوری طاقتیں کمزور نظر آرہی ہیں، ہمارا مقصد حکومت کو گرانا نہیں جمہوریت پر چلانا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں ہے، اپوزیشن مل کر ایک موقف اختیار کرے گی اور اگلے چند روز میں کل جماعتی کانفرنس بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کا مشورہ دیا، جبکہ آصف زرداری کا کہنا تھا ایم کیو ایم اور بی این پی سے بھی رابطہ ہوسکتا ہے۔