کرکٹ ٹیم کا واہگہ بارڈر کا دورہ
زندہ دلان کے شہر لاہور میں آئے مالدیپ کرکٹرز نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پرچم کشائی کی پرجوش تقریب بھی دیکھی۔ اس موقع پر مہمان کرکٹرز نے رینجر اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ لیفٹینٹ کرنل محمد عثمان کو یادگیری کے طور پر مہمان کرکٹر نے اپنی شرٹ بھی پیش کی۔