پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینیجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کرادیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلی کے لیے چیئرمین احسان مانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی موجودگی میں مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کا نیا عہدہ متعارف کرایا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ نے چیئرمین کو ایم ڈی کے نئے عہدے کی تقرری کا اختیار دے دیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے اشتہار دے دیا۔احسان مانی نے ایک سرکولر کے ذریعے 12 اکتوبر کو گورنگ بورڈ سے ایم ڈی کی تقرری کی اجازت مانگی تھی۔ انہوں نے اس نئی تقرری کے لیے وزیراعظم عمران خان کو بھی اعتماد میں لیا ہے