ملک بھر میں سردی کی آمد شروع ہوگئی،پہاڑی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔
ملک بھر میں موسم نے کروٹ بدل لی، گرمی اڑن چھو جبکہ موسم سرما کی آمد ہوگئی، شمالی پہاڑی علاقوں میں ہونے والی برفباری سے موسم سرد ہوگیا، میدانی علاقوں میں بھی کہیں موسم خشک تو کہیں جزوی ابر آلود ہے،بیشتر علاقوں میں صبح اور رات کے وقت خنکی بڑھ گئی، موسم کی خبریں دینے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، زیارت اور سکردو میں درجہ حرارت منفی 2،کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔